امریکہ میں ہندوستانی ثقافت کی دھوم، نیتا امبانی کی مدد سے  میٹ میوزیم میں نمائش

0
0
•   ’’ٹری اینڈ سرپینٹ‘‘ بھارت میں ابتدائی بدھ مت دور پر نمائش 21جولائی سے
•  پرویو پروگرام میں امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو اور ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے شرکت کی

نیویارک 19 جولائی، 2023 ۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کی مدد سے، امریکہ کا معزز میٹ میوزیم ہندوستانی تاریخ پر ایک نمائش منعقد کرنے جا رہا ہے۔ ‘ ٹری اینڈ سرپنٹ’ نامی یہ نمائش 21 جولائی سے شروع ہوگی۔ ہندوستان میں بدھ مت کے ابتدائی دور کے ابتدائی سالوں سے لے کر 600 سال کے شاندار سفر کو اس نمائش میں دکھایا جائے گا۔ اس نمائش میں ہندوستانی بدھ مت کی تاریخ کو 200 سال قبل مسیح سے لے کر مسیح کے بعد کے 400 سال تک کا احاطہ کیا جائے گا۔
ریلائنس انڈسٹریز کے تعاون سے منعقدہ  ’ ٹری اینڈ سرپینٹ‘ نمائش کا خصوصی  پرویو پروگرام منعقد کیا گیا جس میں  محترمہ نیتا امبانی کے علاوہ فن کی دنیا اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو، ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی اور’ ٹری اینڈ سرپینٹ‘ کے کیوریٹر، جان گائے شامل  تھے۔
اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، نیتا امبانی نے کہا  کہ میں بدھ کی سرزمین، ہندوستان سے آئی ہوں۔ مجھے ریلائنس انڈسٹریز اور ا میٹکی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور ‘ ٹری اینڈ سرپنٹ’ نمائش پیش کرنے پر فخر ہے۔ اس نمائش میں بدھ مت کے ابتدائی دور کے 600 سال کے 125 سے زائد نمونے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بدھ کی سوچ اور ہندوستانی ثقافت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ بدھ کے خیالات آج تک دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہندوستانی ثقافت کی خوبیوں کو دنیا تک پہنچایا جائے اور دنیا کی بہترین چیزیں ہندوستان میں لائی جائیں۔
نیتا امبانی باوقار  ‘دی میٹ’ میوزیم کی پہلی ہندوستانی ٹرسٹی ہیں۔ 2019 میں، انہیں میٹ کا اعزازی ٹرسٹی بنایا گیا۔ تب سے، مختلف پروگراموں کے ذریعے، محترمہ امبانی ہندوستان کی شاندار فن روایت کو دنیا کے سامنے پیش کرتی رہیں۔
دی   آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو میں  ‘گیٹس آف دی لارڈ: دی ٹریڈیشن آف کرشنا’ پینٹنگز جیسی   پیشکشوں کو آگے بڑھانا ہو یا پھر ’ دی میٹ‘ میں لگنے والی بھارتی  فنی نمائشوں  کی مدد  کرنا۔ بین الاقوامی سطح پر  عالمی  شامعین کو بھارتی فن  اور  ثقافت سے روبرو کرانے  کیلئے  بھی ریلائنس   مسلسل   کوشش کرتا رہتا ہے۔ یلائنس نے حال ہی میں ہندوستانی فن اور ثقافت کو مزید فروغ دینے کے لیے ‘ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر’ کو ملک کے لیے وقف کیا تھا۔ جس میں روزانہ 5 سے 6 ہزار  سیاح مختلف فنون اور فنکاروں کے ہنر کو دیکھنے آرہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا