لاس اینجلس، // امریکی ریگستانی ریاست ایریزونا میں اتوار کے روز گرم فضائی غبارہ گر گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ایلوئے پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ پر دیہی صحرائی علاقے میں پیش آیا یہ علاقہ ریاست کے دارالحکومت فینکس سے تقریباً 105 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے مقامی ‘KNXV’ نیوز چینل کے مطابق، حادثے کے وقت ایئر بیلون میں کل 13 افراد سوار تھے، جن میں آٹھ اسکائی ڈائیورز، چار مسافر اور ایک پائلٹ شامل تھے۔
حادثہ سے قبل اسکائی ڈائیورز غبارے سے باہر نکل چکے تھے۔عینی شاہدین نے حکام کو بتایا کہ دھماکے سے قبل غبارہ اوپر اور نیچے ہورہا تھا۔
اس حادثے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمیوں کی بعد میں موت ہو گئی۔ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے حکام نے بتایا کہ "ہاٹ ایئر بیلون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔” این ٹی ایس بی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔