امریکہ میں غیر قانونی چینی تارکین وطن ملک میں فوج بنا سکتے ہیں: ٹرمپ

0
0

واشنگٹن، //سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی سرحد سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے چینی تارکین وطن ممکنہ طور پر ملک میں فوج بنا سکتے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو کنزرویٹیو ریڈیو کے میزبان ہیو ہیوٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شاید وہ ایک فوج بنا رہے ہیں، کیونکہ اس میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن کے دور میں 30 ہزار سے زائد چینی تارکین وطن امریکہ کی جنوبی سرحد میں داخل ہوئےہیں۔ جنوری 2021 میں بائیڈن کے وائٹ ہاؤس آنے کے بعد سے امریکی جنوبی سرحد پر سالانہ غیر قانونی امیگریشن کے مسلسل تین ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا