امریکہ میں طیارہ حادثہ ، 9 افراد ہلاک، تین زخمی

0
0

نیویارک، یکم دسمبر (یواین آئی) امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹاکے چیمبرلین کے بیرونی علاقے میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے مقامی براڈ کاسٹر كے ایس اے فوائی برولے کاؤنٹی کی اٹارني ٹریسا مولے روسو کے حوالہ سے ہفتہ کو بتایا کہ طیارہ حادثے کے شکار افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔حادثہ اس وقت ہوا جب 12 افراد کو لے کر جا رہا ایک انجن والا ہوائی جہاز پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق طیارہ ریاست ایڈاہو کے ایڈاہو فالز جا رہا تھا۔ خیال رہے، حادثہ سے قبل نیشنل ویدر سروس نے موسم خراب ہونے اور طوفان کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا