یواین آئی
واشنگٹن / سیولامریکہ اور جنوبی کوریا اگست میں مجوزہ مشترکہ جنگی مشق کو ملتوی کرنے پر متفق ہو گئے ہیں.یہ اطلاع امریکی اور جنوبی کوریا کے حکام نے پیر کو دی۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق”جنوبی کوریا اور امریکہ اگست میں مجوزہ ‘فریڈم گراڈنگ’ فوجی مشقوں کی تمام سرگرمیوں کو ملتوی کرنے پر متفق ہو گئے ہیں”۔امریکہ کی وزارت دفاع نے جنوبی کوریا کے ساتھ مجوزہ مشق کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ وزارت دفاع کی ترجمان ڈونا وائٹ نے کہا”ہم اضافی کارروائی پر بات چیت کر رہے ہیں۔ آئندہ جنگی مشقوں کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ”۔وزارت دفاع نے کہا ہے اس معاملہ پر اسی ہفتہ قومی سلامتی کے مشیر اور دفاعی سکریٹریوں کے درمیان ملاقات ہوگی۔قابل غور ہے کہ امریکہ کے صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ سنگاپور سربراہی مذاکرات کے بعد مشق پر روک لگانے کی بات کہی تھی۔