امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں یومیہ مشرقی ہندوستان میں 80 روٹس پر چلیں گی

0
66

ٹرینوں پر دباؤ کافی حد تک کم ہو جائے گا اور کم آمدنی والے طبقے کے مسافروں کو آسان اور محفوظ سفر ملے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ہندوستانی ریلوے اگلے تین سال کے اندر قومی دارالحکومت دہلی سے بہار سمیت مشرقی ہندوستان کے تقریباً 80 روٹس پر یومیہ کم از کم ایک امرت بھارت ایکسپریس ٹرین چلانا شروع کرے گی تاکہ کم آمدنی والے مسافر وں کو تیز رفتار سفرکی سہولت میسر ہوسکے گی اور دوسری گاڑیوں پر ان کا انحصار بھی کم ہو جائے گا۔ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع کے مطابق امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے استعمال کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے وزارت ریلوے نے تقریباً ساڑھے چار سو امرت بھارت ٹرینوں کی تیاری کا آرڈر دیا ہے اور یہ ٹرینیں پٹریوں پرتین سے چار سالوں میں دوڑتی نظر آئیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ موجودہ ایل ایچ بی ریک ٹرینوں کو بھی آہستہ آہستہ امرت بھارت ٹرین سیٹ کے ڈیزائن کے مطابق ڈھال لیا جائے گا۔ سیمی پرما نینٹ کپلر اور دونوں طرف انجن لگا کر اس کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ 3000 ٹرینوں کو امرت بھارت ٹیکنالوجی سے جدید بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، ریلوے تین سے چار سال میں مشرقی اتر پردیش، بہار، بنگال، اڈیشہ اور شمال مشرق کے 80 روٹس پر قومی راجدھانی دہلی سے یومیہ کم از کم ایک امرت بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ اس سے مشرق کی طرف جانے والی ٹرینوں پر دباؤ کافی حد تک کم ہو جائے گا اور کم آمدنی والے طبقے کے مسافروں کو آسان اور محفوظ سفر ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا