امت نے آج عظیم سپوت کھوئے ہیں:عاشق حسین خان

0
0

رئیس جمہوریہ اسلامی ایران اوران کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر شیعہ فیڈریشن جموں کا اظہار افسوس
لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن جموں نے آذربائیجان ایران میں رئیس جمہوریہ اسلامی ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان، نمائندہ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور دیگر رفقاء کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں تنظیم کے صدر عاشق حسین خان نے سانحہ آذربائیجان کو صدمہ عظمیٰ قرار دیا اور کہا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور آپ کے رفقاء کی شہادت سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس نقصان کی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ امت نے آج عظیم سپوت کھوئے ہیں جن کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں عاشق صاحب نے کہا کہ یہ نقصان صرف ملت ایران کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا نقصان ہے کیونکہ انسانیت کے تئیں ان عظیم جانبازوں اور رہنماوں نے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں عاشق صاحب نے پوری انسانیت کو بالعموم ملت اسلامیہ ،ملت غیور ایران، آہداء کے لواحقین اور مقام معظم رہبری کو بالخصوص تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے شہدائ کے درجات بلند اور اس نقصان کے نعم البدل کے لئے دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا