امام حسین نے دین کی بنیادی اقدام اور حق وصداقت کیلئے میدان ِکربلا میں

0
0

اپنے اور اپنے اہل و عیال اور احباب کے ساتھ کربلا کے مقام پر جانوں کا نذرانہ پیش کیا:مولاناجنیدشاہ
بنی والی سرکار میں ذکر شہدائے کربلا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍مینڈھر کی بنی والی سرکار میں ذکر شہدائے کربلا مولانا جنید حسین شاہ کی قیادت میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر صبح سے ذکر وازکار تلاوت کلام پاک اور ختما المعظمات کا ورد ہوا۔ وہیں آخر میں مولانا جنید حسین شاہ نے فلسفہ شہدائے کربلا بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ نواسائے رسول ؐ امام حسین ؑ کی شہادت عالم اسلام کا عظیم واقعہ ہے آپ نے دین کی بنیادی اقدام اور حق وصداقت کیلئے میدان ِکربلا میں اپنے اور اپنے اہل و عیال اور احباب کے ساتھ کربلا کے مقام پر جو جانو ں کا نذرانہ پیش کیا اسکی نظیر ملنا نہ ممکن ہے۔واقعہ کربلا کے شہیدوں نے انسانیت کی عزمت وجلات کوواضح کیا اور رہتی دنیا تک ایک نمونہ پیش کیاجیسے کیسی بھی دور کا انسان فراموش نہیں کرسکے گا، اپنے نانا کے بتائے ہوئے دین کی راہ میں جو عناصر ر کاوٹ بن گئے تھے انہوں نے امام حسینؑ کو شہید کرکے اپنی آخرت خراب کی اور رہتی دنیا تک لعن طعن کا شکار ہوئے۔امام حسین ؑ نے حق پر ثابت قدم رہتے ہوئے فسق وفجور کا مقابلہ کیا اور آنے والی نسلوں کیلئے عزم وہمت کی بے نظیر مثال قائم کی۔آج ساری دنیا میں امام حسین ؑکے چاہنے والے ہر سال اْن کی یاد میں ذکرِمحفل کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کو اور ان کے احباب کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں واقعہ کربلا سے ہمیں بھی اپنی زندگیوں میں نیکی اور بدی کااحساس کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا سلیقہ اپنانا چاہیئے اگر ہمیں امام حسین ؑ سے سچی محبت ہے تو امام ؑ کی پیروی کرتے ہوئے حق وصداقت کے پرچم کو بلند کریں اور جس عظیم مقصد کیلئے امام حسینؑ نے اپنے گھر بار جان سب قربان کردیا ااس کو اپنا اولین مقصد بنالیں۔ اخر میں صلاۃسلام کے بعد دعا ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا