الیکٹورل بانڈ اسکیم ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے: ڈاکٹر پریتی بھگت

0
58

کہا حکومت نے اس نعرے کے تحت ملک کو لوٹا ہے کہ آپ ہمیں چندہ دیں ہم آپ کو کاروبار دیں گے
لازوال ڈیسک
جموں//سماجی کارکن ڈاکٹر پریتی بھگت نے کہا ہے کہ الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے جسے حکمران جماعت نے ایک سازش کے تحت انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کمپنیوں نے حکومت کو کروڑوں روپے کا عطیہ دیا اور بعد میں بڑے بڑے منصوبے جیتے۔ کمپنیوں نے حکومت کو چندہ دے کر جو چاہا کیا، جس کا براہ راست بوجھ عام آدمی پر پڑا۔ اس کے علاوہ حکومت نے کمپنیوں پر بھتہ خوری کا ریکٹ چلاتے ہوئے پہلے ایجنسیوں کے ذریعے چھاپے مارے اور بعد میں انہیں انتخابی عطیات دینے پر مجبور کیا۔
وہیں ملک کے شہریوں کو اس گھوٹالے کی خبر نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے لیے حکومت نے اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔ کہیں پر پل ٹوٹ رہے ہیں، کہیں سرکاری پروجیکٹوں میں ہزاروں کروڑ کے گھپلے ہو رہے ہیں اور کہیں چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ انتخابی چندہ تھا۔ حکومت نے اس نعرے کے تحت ملک کو لوٹا ہے کہ آپ ہمیں چندہ دیں ہم آپ کو کاروبار دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا