الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیرمیں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کا حکم دیا

0
0

خصوصی مہم کی تاریخیں 27 اور 28 ؍جولائی 2024ء اور 3اور4؍اگست 2024ء ہیں
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍الیکشن کمیشن آف انڈیا (اِی سی آئی) نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر پی کے پولے کی جانب سے آج یہاں جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مربوط ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کی ٹائم لائن 25 ؍جولائی 2024 ء ہے جبکہ دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 25 ؍جولائی 2024 ء سے 9 ؍اگست 2024 ء تک ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی مہم کی تاریخیں 27 اور 28 ؍جولائی 2024ء اور 3اور4؍اگست 2024ء ہیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فوٹو اِنتخابی فہرست کا مسودہ۔ 2024ء تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لئے ضلع ہیڈ کوارٹروں،سری نگر اور جموں کے تحصیل دفاتر، پولنگ سٹیشن کی سطح پر میونسپل کارپوریشن ، بوتھ لیول دفاتر اور سی اِی اوجموں و کشمیرceojk.nic.in کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔یکم ؍جولائی 2024 ء کو 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد نئے رائے دہندگان کے اندراج کے لئے اِستعمال ہونے والے فارم نمبر 6 داخل کرکے اِنتخابی فہرستوں میں اَپنا نام درج کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ فارم 7 کو موجودہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے یا حذف کرنے کے مجوزہ اعتراضات کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے ، فارم 8 کو متعدد مقاصد کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے جیسے فہرست میں کسی بھی تفصیلات کی تصحیح، رہائش کی منتقلی (حلقہ کے اندر یا باہر)، اِی پی آئی سی کی تبدیلی اورجسمانی طور خاص اَفراد کی نشاندہی اور فارم 6 بی کو موجودہ رائے دہندگان کے آدھار نمبر کو حاصل کرنے کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے۔
مسودہ اِنتخابی فہرست www.ceo.jk.gov.in اور www.ceojk.nic.in پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دعوئوں اور اعتراضات کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پُر کیا جاسکتا ہے۔ دعوئوں اور اعتراضات کی آن لائن فائلنگ کے لئے ووٹر سروس پورٹلwww.voters.eci.gov.in پر لاگ اِن کرسکتا ہے یا ووٹر ہیلپ لائن ایپ (وِی ایچ اے) ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور آف لائن موڈ کے لئے متعلقہ بی ایل او ، اے اِی آر او یا اِی آر او سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام شراکت داروںسے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نظر ثانی کی مشق میں حصہ لیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل رائے دہندگان کا اِنتخابی فہرستوں میں اِندراج کیا جائے۔نوٹس میں لکھا گیا ہے دہلی، جموں اور اودھمپور میں اسسٹنٹ الیکٹورل رَجسٹریشن آفیسر (مائیگرنٹ) مذکورہ شیڈول کے مطابق اَپنے دائرہ اِختیار میں رہنے والے کشمیری مائیگرنٹوں کے دعوئوں اور اعتراضات کو وصول کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا