الکوثر فلاح ملت اسکول دھڑہ فتح پور کا افتتاحی اجلاس

0
0

علماءکرام نے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے پر سیر حاصل گفتگو کی
ظہیر عباس
منڈی//سرزمین دھڑہ منڈی میں تعلیم نسواں کے حوالے سے ایک پرو گرام منعقد کیا گیا جس میں علماءکرام نے تعلیم نسواں کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی – اس موقع پر فلاحی ادارہ میں زیر تعلیم بچیوں نے مختلف عنوانات پر روشنی ڈالتے – پروگرام صبح آٹھ بجے شروع ہوکر شام دوبجے تک جاری رہا جس کی پہلی نشست میں بچوں کا پروگرام ہوا جبکہ گیارہ بجے کے بعد علماءکرام ودیگر معززین کے بیانات ہوئے – تقریب کی صدارت حضرت مولانا سعید احمد حبیب صدر جماعت علماءاہلسنت والجماعت پونچھ ونائب ناظم جامعہ ضیاالعلوم پونچھ کررہے تھے جبکہ مقرر خصوصی حضرت مولانافتح محمد صدر نوجوانان علماءاہلسنت والجماعت پونچھ و ناظم اعلی جامعہ محمودیہ مینڈھر شریک ہوئے – ان کے علاوہ جامعہ قاسم العلوم محمود نگر سیڑھی خواجہ سے مولانا حافظ محمد شریف فاصل، مولانا عبدالحمید اصغر صدر جامعہ زینت الاسلام دھڑہ، جامعہ تعلیم القران اڑائی کے مہتمم مولاناشمس الدین قاسمی ، مولانا عبدالحمید معلم جامعہ طیب العلوم لورن کے علاوہ انصاف مومنٹ کے چیئرمین جاوید ریشی ،سابق سرپنچ فتح پور خورشید احمد، ہیڈ ماسٹر محمد اکبر ،حاجی محمد اکبر کے علاوہ کئی معززین اور عوام نے شرکت کی – اس موقع پر حضرت مولانافتح محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم اور ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے اس لئے جہاں ہمیں اپنے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانا چاہیے وہیں بچیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانا چاہیے – مولانا سعید احمد حبیب نے کہا کہ کامیابی تب تک حاصل نہیں ہوگی جب تک معاشرہ میں تعلیم نہ ہوگی اور غربا اور مساکین کی امداد کا جزبہ نہ ہوگا اس لیے اگر چاہتے ہو کہ کامیابی ملے تو اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں – انہوں نے کہا کہ اسلام کی اعلی ترین کتاب کا سب سے پہلا لفظ ہی اقراءسے شروع ہوا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام نے تعلیم پر کتنا زور دیا ہے – انہوں نے کہا کہ آج سے قبل کئی بڑے گھرانے کے بچے تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ تعلیم کی حصولیابی سے کئی غربا اور چھوٹے طبقے کے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور یہ سب تعلیم کہ وجہ سے ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ اسلام ہر گز ہر گز عورت کو تعلیم حاصل کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن علم وہ ہو جس کے ساتھ قرآن و حدیث کا بھی علم ہو پھر ہر شعبے میں خواتین اپنی مسلم اور دوسری قوموں کی خدمات انجام دے سکتی ہیں – خطبہ صدارت میں مولانا سعید احمد حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم قوم کی پسپائی اور پچھڑنے کی وجہ صرف اور صرف تعلیم سے دوری ہے – اب بھی اگر اس وراثت کو پانے کے لئے ہم اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنے لگ جائیں تو کامیابی یقینی ہے – اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر مولانامنظور احمد اشاعتی نے تمام علمائ وحاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس ادارہ میں عوام اپنی بچیوں کو داخل کروائیں – انہوں نے کہا مناسب داخلہ فیس کے علاوہ غریبوں اور یتیم بچیوں کے لئے ادارہ مفت خدمات انجام دے گا –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا