الطاف بخاری نے جموں و کشمیر بی ایس پی کے صدر سوم راج مجوترا کے نتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

0
0

منجیت سنگھ، اپنی پارٹی کے دیگر لیڈران کٹھوعہ میں آنجہانی دلت لیڈر کی رہائش گاہ پر گئے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے جموں و کشمیر کے صدر سوم راج مجوترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایس منجیت سنگھ دیگر رہنماؤں کے ساتھ کٹھوعہ میں دلت رہنما کی رہائش گاہ پر گئے۔ اپنی پارٹی کے قائدین نے ممتاز سیاسی شخصیت سوم راج مجوترا کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔وہیںانتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی سوگوار خاندان کے افراد سے فون پر بات کی اور سوم راج مجوترا کے انتقال پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا، اپنی پارٹی کی جانب سے منجیت سنگھ نے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے سوگوار کنبہ کے افراد کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور آنجہانی کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔سابق وزیر نے سوم راج مجوترا کے تعاون کو یاد کیا جنہوں نے مذہبی یا علاقائی شناخت سے قطع نظر معاشرے کے نظرانداز طبقے کے لیے کام کیا۔انہوں نے ضرورت مند لوگوں کی سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے بے لوث کام کیا۔انہوں نے کہا کہ دلت سیاستدان کے کام اور شراکت کو معاشرے میں یاد رکھا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ سیاستدان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث کام کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا