الحاج عبدالخالق شاہ مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب منعقد ،نمایاں شخصیات کی شرکت

0
0

سید رفاقت حسین شاہ کو رسم چہلم کے موقع پر دستار بندی کے بعد ان کا جانشین مقرر کیاگیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے گائوں کالابن محلہ ڈنہ سیداں میں الحاج عبدالخالق شاہ صاحب مرحوم کی رسم چہلم میں دعائہ تقریبات اور اجتماعی دعا کا سلسلہ جاری رہا۔وہیںرسم چہلم میں ان کے قریبی رشتے داروں سمیت سمیت عزیز اقارب ، سیاسی سماجی مذہبی حلقوں کے ساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات علاقہ کے نامور علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔تاہم صبح سے ہی قران خوانی ،قل خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کالابن کی معروف شخصیت حضرت سید عبد الخالق حسین شاہ 10 رمضان المبارک 1445 ھجری 21 مارچ 2024 بروز جمعرات کو دارفانی سے دارالبقاء کی طرف کوچ کرگئے۔
حضرت سادات کے طبقہ کی آبرو اور اہل سنت وجماعت کے علمی سالار تھے، انھوں نے تقریباً ۳۶ سال دربار حضرت چھوٹے شاہ بادشاہ پر بحثیت دعاگو اپنی خدمات انجام دیں اور ایک عرصہ تک حضرت سائیں بابا میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کی سنگت میں رہے اور ان اولیائے کرام سے روحانی فیض حاصل کرتے رہے۔ موصوف گائوں کالا بن اور مضافاتی علاقوں میں طریقت اور روحانیت کی نہ صرف شروعات کی بلکہ اس کو فروغ بھی دیا اور میلاد شریف کی محافل کا اغاز کیا نیز کالابن کے اس علاقے میں اپنی دینی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنء عمر کا زیادہ حصہ اس علاقے میں امام دہہ کی حیثیت سے صرف کیا۔وہیںعلماء ومشائخ نے الحاج عبدالخالق شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف امانت اور دیانت کے پیکر تھے، وہ ہر ایک سے اعلیٰ اخلاق سے پیش آتے اور آج ہر شخص انکے لئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی عارضی زندگی میں ہر شخص اچھے اخلاق پر قائم رہے، اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
اس دوران مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کیں، اس موقع پر نعتوں کے ہدیئے بھی پیش کئے گئے اور قرا?ت بھی کی گئی جبکہ قبل ازیں مرحوم کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں قرآن مجید کے ختم شریف، سورۃیاسین کی تلاوت اور کلمہ شریف کے ورد کئے گئے دعائیہ تقریب میں اختتامی دعا حضرت مولانا سید سرفراز قادری نے فر مائی۔رسم چہلم میں ان کے اکلوتے صاحبزادے سید رفاقت حسین شاہ کو اج رسم چہلم کے موقع پر دستار بندی کے بعد ان کا جانشین مقرر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا