الحاج دیدارحسین کی کُتب’سفرِ حرمین‘اورسفرنامۂ عراق‘کااجراء

0
0

حرمین شریفین اورعراق کا سفرنامہ قلمبند کرنا دیدارحسین کااحسن کام:عبدالغنی کوہلی
دیدارحسین کی کتابیں زائرین کیلئے ریفرنس بُک کادرجہ رکھتی ہیں:ارشدچوہدری، کتابیں زائرین کیلئے مفیدثابت ہوں گی ـ:الحاج محمدرزاق
اعجازالحق بخاری

جموں؍؍بیت المال سوسائٹی سیال نرڑی اکھنورنے الثناٹریولس بٹھنڈی جموں کے اشتراک سے جموں اینڈکشمیراکیڈیمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزکے ،کے۔ایل سہگل ہال میں الحاج دیدارحسین کی کتب کی رسم رونمائی تقریب کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت چیئرمین گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ ارشدعلی چوہدری نے کی ۔
اس موقعہ پر سابقہ کابینہ وزیراورصدرجموں وکشمیرسیرت النبی کانفرنس انجینئرعبدالغنی کوہلی مہمان خصوصی اورالثناٹریولس کے سرپرست اورخادم حجاج الحاج محمدرزاق خان مہمان ذی وقارتھے۔کلچرل آفیسرجموں وکشمیراکیڈیمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزڈاکٹرشاہ نواز،نامورعالم دین اورامام وخطیب جامع مسجدریلوے موڑمولانامحمدفاروق ،بی جے پی لیڈرہارون چوہدری، محمداشتیاق گیلانی اورکُتب کے مصنف الحاج دیدارحسین بھی ایوان صدارت میں موجودتھے۔
پروگرام کاآغازمولانافاروق نے تلاوت ِ کلام پاک سے کیا۔اس کے بعدایوان صدارت میں موجودمعززشخصیات کوگلدستۂ عقیدت پیش کئے اورمہمانوں کااستقبال مولاناسخی محمدنے کیا۔اس دوران مہمان خصوصی انجینئرعبدالغنی کوہلی ،صدرمحفل ارشدعلی چوہدری ،مہمان ذی وقارالحاج محمدرزاق خان اوردیگرمعززشخصیات نے الحاج دیدارحسین کی دواسلامی کتابوں بعنوان ’سفرِ حرمین ‘اور’سفرنامۂ بغداد‘‘کی رسم رونمائی انجام دی۔
دریں اثنا نامورادیب اوربراڈکاسٹرطارق ابرارنے الحاج دیدارحسین کی کتابوں سے متعلق مختصرمگرجامع تبصرہ پیش کرتے ہوئے ان کُتب کی خصوصیات اوراہمیت وافادیت کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پرمولانامشتاق احمدکھٹانہ نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے الحاج دیدارحسین کواسلامی نقطہ نگاہ سے اہمیت کی حامل کتابوں کے اجراء کیلئے مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پرانجینئرعبدالغنی کوہلی ،ارشدچوہدری،ہارون چوہدری، الحاج محمدرزاق خان، ڈاکٹرشاہ نواز،مولانامحمدفاروق ودیگرمقررین نے سفر ِ حرمین ،سفرنامہ بغداداورصوفی ازم کی اہمیت وافادیت بیان فرمائی۔
عبدالغنی کوہلی نے کہاکہ سفرِ حرمین کی سعادت حاصل کرنابہت خوش قسمتی کی بات ہوتی ہے اوراس کے بعداگربغدادشریف جانے کاشرف حاصل ہوجائے توکیاکہنا۔انھوں نے کہاکہ دیدارحسین کوسفرِحرمین میں حج اورعمرہ کرنے کاموقعہ ملنے کے بعدبغدادشریف جانے کی سعادت بھی نصیب ہوئی جوکہ ان کی خوش قسمتی ہے۔انھوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ سے دعاگوہوں کہ وہ ان کی لکھی ہوئی کتابوں کوشرف قبولیت بخشے۔انہوں نے الحاج دیدارحسین کواہم موضوعات پرکتابیں مرتب کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔
ارشدچوہدری نے کہاکہ یہ کتابیں نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اورسفرحرمین اورعراق کاسفرکرنے والوں کیلئے ریفرنس بُک کی حیثیت رکھتی ہیں۔الحاج محمدرزاق خان نے کتابوں کے اجراء کیلئے الحاج دیدارحسین کومبارکبادپیش کی اوراُمیدکی کہ یہ کتابیں زائرین کیلئے بہت فائدہ مندثابت ہوں گی۔اس موقعہ پرنظامت کے فرائض مولاناسخی محمدنے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک الحاج دیدارحسین نے پیش کی۔
انھوں نے شرکاء کاتقریب کوکامیاب بنانے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ میںانجینئرعبدالغنی کوہلی اور ارشدچوہدری کامشکورہوں۔الحاج دیدارحسین نے الثناء ٹریولس کے چیئرمین الحاج محمدرزاق خان کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیا۔انھوں نے کہاکہ الثناء ٹریولس پرائیویٹ لمٹیڈ زائرین کوحج وعمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی ہندوستان کی ایک رجسٹرڈکمپنی ہے۔جوحج،عُمرہ اورزیارات کاپاک سفرخلوص اورکامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
زائرین کوحج وعمرہ اورزیارات کے مقدس سفرمیں لے جانے کے لئے مظہرمحمدرزاق خان بذات خودزائرین کے قافلوں کے ہمراہ سفرکرتے ہیں ۔موصوف خوددوران ِ سفرمکہ مکرمہ،مدینہ منورہ کے علاوہ عراق میں بغدادشریف وغیرہ میں زائرین کی خواہش کے مطابق اُن کے سفر،قیام وطعام وغیرہ کے انتظامات اورعبادت پرُسکون طریقے سے کروانے کے ساتھ ساتھ تجربہ کارگائیڈبھی اپنی نگرانی میں رکھ کرزائرین کی ہرسہولت کاخیال رکھتے ہیں۔

تقریب کااختتام مولانامحمدفاروق کے دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔اس دوران تقریب میں بشیرنون خزانچی گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ ،انجینئر بشیراحمد ، کیپٹن محمداقبال، کیپٹن رشیداحمد، نورعالم، نورجمال، عدالت خان، گلزارخان، طالب حسین ،محمدسلیم، محمدانور، ریاض احمد، ولی محمد،الحاج محمداسماعیل،انجینئر نذیراحمد،زین دین ،الحاج نذیراحمداورکثیرتعدادمیں دیگرمعززموجودتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا