الحاج بشیر نسیم کاسانِحَۂ اِرتِحال:کئی سیاسی سماجی تنظیموں نے خراج تحسین پیش کیا

0
43

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍استادوں کے استاد الحاج بشیر نسیم کچھ دیر علالت کے بعد کل مالک حقیقی کو جاملے ۔ جوں ہی انکی وفت کی خبر کا پتہ پیر پنچال خطہ میں ہوا تو علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی بشیر نسیم پیشہ کے لحاظ سے ٹیچر تھے اور انکے شاگردہزاروں کی تعداد میں اعلیٰعہدوں پر فائیز ہیں ۔خاص کر ایجوکیشن محکمہ میں انہوں نے بہت ہی اہم رول ادا کیا ۔
الحاج بشیر نسیم ایس ایس پی ابرار چوہدری و ڈیموکرٹیک آزاد پارٹی کے رہنما مقصود چوہدری کے والد تھے۔ وہ راجوری کے رہنے والے تھے۔ ضلع راجوری میں کئی شاعر وادیب وقلم قاروں نے جنم لیا ۔ نسیم بھی انہی صلایتوں کی وجہ سے کافی مشہور تھے۔ انکی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھتے تھے ۔
کئی سماجی سیاسی ، ادیبی تنظیموں نے انکی بے وقت وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ چوہدری رشید اعظم انقلابی نے انکی موت کو پیر پنچال کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیا ۔ الحاج بشیر نسیم کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر نثار احمد ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر صغیر انجم ، ایس ایس پی شمشیر احمد ، ایس ایس پی محمود احمد ، سابقہ ایس ایس پی شریف چوہان، ڈائیریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ممتاز چوہدری ، ایکسن محمد عبداللہ، زونل ایجوکیشن آفیسر انور چوہدری بھی شامل تھے۔ تمام اراکین نے ایس ایس پی ابرار چوہدری ، ڈاکٹر سرفراز نسیم ، مقصود چوہدری اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا