اقوام متحدہ کے سربراہ نے ماسکو کے سٹی کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

0
0

اقوام متحدہ، 23 مارچ (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے ماسکو کے مضافاتی سٹی کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا، "سکریٹری جنرل نے ماسکو کے مضافات میں واقع سٹی کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر کم از کم 40 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔”

واضح رہے کہ ماسکو کے باہری مضافات میں واقع کروکس سٹی ہال میں کنسرٹ کے مقام میں پر جمعہ کے روز فائرنگ کی گئی، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ حملے میں 60 افراد ہلاک ہونے اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا