اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کامیاب شعری و ادبی نشست

0
0
لازوال ڈیسک
نئی دہلی// ۲۵ جولائی بروز جمعرات، موتی لال نگر گورے گاؤں میں منظور ناڈکر صاحب کے دولت کدے پراقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر نگار عظیم صاحبہ کی صدارت، یوسف دیوان کی نظامت اور تنظیم کی صدر ڈاکٹر سیدہ تبسم صاحبہ کی رہنمائی میں مجاہد لالٹین (الہ آباد) اور پردیپ لال جانی (دبئی) کے اعزاز میں ایک کامیاب اور پُرلطف شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس شعری نشست میں ڈاکٹر ذاکر خان، نوین جوشی نوا، سدھارتھ شانڈیلیا، علیم طاہر ، اختر خان(اورنگ آباد)، پونم وشوا کرما، ڈاکٹر شمیم شیخ، بلال تیغی، وارث جمال، توصیف کاتب اور مسسز پردیپ لال جانی نے شرکت کی۔اسی محفل میں ڈاکٹر قدسیہ جمال کی ماسکو سے ایم بی بی ایس میں کامیابی کے ساتھ واپسی پر پذیرائی کی گئی، ڈاکٹر نگارعظیم کو ان کی ادبی سماجی اور فلاحی خدمات پر اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ’’محافظِ لوح و قلم‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، اسی کے ساتھ ساتھ مجاہد لالٹین اور پردیپ لال جانی کو بھی  ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ یہ شعری نشست انتہائی کامیاب رہی ، تمامی شعرا نے اپنے شاندار کلام سے سامعین اور دیگر شعرا کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر نگار عظیم صاحبہ نے اپنے صدارتی خطبے میں فرداً فرداً نشست میں شامل تمامی شعرا کی پذیرائی کی اور ان کی شاعری پر اپنی ناقدانہ رائے کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ آپ نے مفید مشوروں سے بھی نوازا اور صاحبِ خانہ کے حق میں زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے مزید دعائیں فرمائیں۔ ڈاکٹر سیدہ تبسم ناڈکر کے شکریہ پر اس کامیاب و پُر لطف شعری نشست کا اختتام ہوا۔ نشست کے بعد شعرا کےلیے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ شعرا اور مہمانوں کی ضیافت میں منظور ناڈکر صاحب کے افرادِ خانہ بہ نفس نفیس موجود رہے۔ اقبال ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے آئندہ جلد ہی کسی اور نشست کے اہتمام کے اعلان پر اس شاندار نشست کا اختتام کیا گیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا