اعلیٰ پیرمنڈی میں محفل تکمیل تحفیظ القرآن کا ہوا انعقاد

0
0

حضور اشرف ملت نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍دارالعلوم رضائے مصطفیٰ نورانی جامع مسجد تکیہ اعلیٰ پیر راجپورہ منڈی میں ایک دعائیہ تقریب بمناسبت تحفیظ القرآن کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں تحصیل منڈی کے علمائے کرام وآئمہ کرام نے شرکت فرمائی اور ادارہ کے تعلیمی تعمیری امور پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے تعلیمی و تعمیری منصوبہ جات کیلئے اپنی قیمتی اور نیک آراء سے نوازا ۔وہیں طلبائے کرام کو بھی تعلیمی محنت و لگن کے ساتھ ساتھ تربیتی نکھار کو برقرار رکھنے کی نصیحت بھی فرمائی ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی عالم اسلام کی عبقری شخصیت حضور اشرف ملت نقیب الاشراف فی الہند شہزادہ شیخ اعظم نبیرہ سرکار کلاں حضرت مولانا الشاہ سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی حفظہ اللہ بانی و قومی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ و چیئرمین ورلڈ صوفی فورم کچھوچھہ شریف کی سرپرستی و سربراہی میں اس محفل روحانی کا انعقاد ہوا اور حضور اشرف ملت نے علماء و آئمہ کرام کے ساتھ حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر ایک مختصر و جامع نسشت بھی قائم فرمائی جس میں آپ نے امت مسلمہ کے موجودہ پریشان کن حالات و کوائف کی وجوہات اور ان کے تدارک کیلئے قیمتی کلمات سے نوازا اور یہ نصیحت فرمائی کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام سے عام تر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ صوفیائے کرام کا طریق تبلیغ و اصلاح ہی ایک واحد ذریعہ ہے جس سے ہم اپنا کھویا وقار واپس پاسکتے ہیں اسی طرح عوام اہلسنت کو تلقین کرتے ہوئے آپ نے اولیائے کرام کے مشن سے استقامت کے ساتھ جڑے رہنے کی تلقین فرمائی ۔آخر میں صلوٰۃ و سلام ہوا اور حضرت نے ادارہ کے جملہ طلباء و اساتذہ ،منتظمین ،اراکین اور جملہ معاونین کے ساتھ جملہ حاضرین و غائبین اور امت مسلمہ کی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں۔اس موقع پرصدر مفتی تحصیل منڈی مفتی غلام محمد نعیمی ضیاء الاسلام لورن، مولانا فاضل حسین شاہ قادری خطیب مرکزی جامع مسجد منڈی، مولانا حافظ بشارت حسین ثقافی جامعہ معین السنہ ڈینگلہ، مولانا مفتی معروف حسین اشرفی جامعہ معین السنہ ڈینگلہ، مولانا محمد اقبال مدنی م،جامعہ فیضان القرآن پونچھ ،مولانا حافظ معشوق احمد اشرفی مہتمم مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر، مولانا جاوید احمد نوری خطیب سیکلو، مولانا عبد القیوم نعیمی خطیب اڑائی، مولان امحمد رفیق اویسی خطیب بیدار ،مولانا مختار احمد اشرفی تعلیم القرآن ساتھرہ، مولانا خلیل احمد رضوی خطیب ساتھرہ ،مولانا حافظ صابر حسین اڑائی ،مولانا قاضی مشتاق احمداڑائی، مولانا حافظ اقبال، مولانا حافظ عرفان رضامدرس درگاہ حاجی بابا گگڑیاں ،مولانا عمر حیات خاںخطیب گگڑیاں و دیگران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا