امام احمد رضا ؒ نے پوری زندگی دین وسنیت کی دعوت دی ،تحٖفظ ناموس رسالت کا درس تعلیمات امام احمد رضا ہے:مقررین
عبدالکریم امجدی
کلی کٹ؍؍ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخانقادری ؒ کے ۱۰۶ ویں عرس مقدس کے موقع پر آج یہاں ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکزالثقافۃ السنیہ کالی کٹ میں گرانڈمفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃکے سرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں ایک روزہ عظیم الشان عرس رضوی تقریب منعقدہوئی ۔جس میں سینکڑوں شمالی وملباری طلبہ سمیت اراکین واساتذہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر جامعہ کے روح رواں شیخ ابوبکر نے اپنے کلیدی خطاب میں عوام اہل سنت کو ۱۰۶ ویں عرس مقدس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت کی زندگی پرجامع روشنی ڈالی ۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ اعلیٰ حضرت شمالی ہند کے شہر بریلی کے جلیل القدر،مشہورومعروف فقیہ عالم دین تھے ۔جو ایک سچے عاشق رسول تھے ۔ جن کی زندگی ہر گوشہ دعوت دین میں صرف ہوا۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ اعلیٰ حضرت نے اپنی تصنیفات کے ذریعہ بدعات وگمراہیت کاسد باب کیا اور امت مسلمہ کو صحیح راستے کی تلقین ۔ شیخ نے کہاکہ امام احمد رضا خاں نے درس وتدریس کے علاوہ مختلف علوم وفنون پر کئی کتابیں ورسائل تصنیف وتالیف کیں ۔قرآن کا اردو ترجمہ بھی کیا جو کنز الایمان کے نام سے مشہور ہے،علوم ریاضی ،فلکیات سمیت متعدد علوم وفنون کے جامع تھے ۔
https://www.markazknowledgecity.com/
جامعہ کے پرو وائس چانسلر ایڈوکیٹ ڈاکٹر محمد حسین ثقافی چلی کوڈ نے کہاکہ اعلیٰ حضرت زہدو تقویٰ ،علوم وفضل کے جامع تھے ۔ آپ نے پوری زندگی دین وسنیت کی تبلیغ واشاعت فرمائی ۔ ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ تعلیمات احمد رضا نے تحفظ ناموس رسالت کا درس دیا ہے ۔ لوگوں کے ایمان وعقائد کا تحفظ اور عشق رسول کا شمع روشن کیا ۔انہوں نے کہاکہ آج ضرورت ہے لوگوں کے درمیان تعلیمات امام احمد رضا خاں کو عام کیا جائے ۔ ان کی کتابوں سے استفادہ کی جائے ۔ نکات اعلیٰ حضرت کے ۱۰؍مدراس وجامعات میں شامل کیا جائے ۔اس موقع پر طلبہ نے بارگاہ خیر الانام میں گلہائے عقیدت پیچ کئے ۔ اور منقبت در شان اعلیٰ حضرت پیش کیا گیا ۔اجلاس سے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی ،ڈاکٹر حسین ثقافی نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں حیات اعلیٰ حضرت پر طلبہ کے درمیان مقالہ نگاری اور مکالمہ بھی ہوا۔آخر میں صلوۃ وسلام پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔