اعجاز احمد خان نے لینڈ سلائیڈ متاثرہ گاوں ڈکسن دلواہ کا دورہ کیا

0
0

این ڈی آر ایف کے تحت متاثرہ کنبوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ وزیر اعجاز احمد خان نے آج لینڈ سلائیڈ متاثرہ گائوں ڈکسن دلواہ کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں پر متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی جن کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔از خود علاقہ کا جائزہ لینے کے دوران انہوں نے بتایاکہ درجنوں گاوں منہدم ہوگئے ہیں جبکہ زمین قابل ِ استعمال نہ رہی ہے۔ جگہ جگہ زمین میں شگاف پڑ چکے ہیں، گاوں کو جانے والی رابطہ سڑک بھی ٹریفک آمدورفت کے قابل نہ رہی ہے۔اعجاز احمد خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ لینڈسلائیڈگاوں ڈکسن دلواہ کو آفت سماوی متاثرقرار دیکر متاثرہ کنبوں کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت معاوضہ دیاجائے جن کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ کنبوں کو معاوضہ دیاجائے اور اْنہیں پی ایم اے وائی کے تحت مکانات کی تعمیر نو کی اجازت دی جائے اور اْنہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سیریکلچر کی اراضی متاثرہ کنبوں کے حق میں مکانات کی تعمیر نو کے لئے الاٹ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اِن کنبوں کی روزی روٹی کا انحصار مال مویشیوں پر ہے، لہٰذا اِنہیں ہر ممکن مالی تعاون حکومت این ڈی آر ایف کے تحت فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ شمالی ریلوے کو چاہئے کہ وہ سماجی ذمہ داری اسکیم کے تحت متاثرہ کنبوں کو مویشی خانے فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ کنبوں کو اپنے مال مویشیوں کے لئے چارہ ودیگر مطلوبہ سامان بھی دیاجانا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا