اعجاز احمد بھٹ نے سنٹرل سلک بورڈ کی 141 ویں بورڈ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی// سنٹرل سلک بورڈ کی 141 ویں بورڈ میٹنگ محترمہ پراجکتا ایل ورما، مرکزی جوائنٹ سکریٹری (سلک) کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔وہیں اس موقع پر شیوکمار پی(آئی ایف ایس)، ممبر سکریٹری کے نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ اس دوارن کرناٹک، آندھرا پردیش، یوپی، تمل ناڈو اور ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔وہیںجموں و کشمیر یوٹی کی نمائندگی اعجاز احمد بھٹ آئی اے ایس نے کی جنہوں نے چیئرپرسن محترمہ پراجکتا ایل ورما، آئی اے ایس، مرکزی جوائنٹ سکریٹری (سلک) ایم او ٹی سے درخواست کی کہ تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کو مرکزی سلک بورڈ کے مکمل مالی تعاون اور ان کی بروقت مارکیٹ مداخلت کے ساتھ آنے والے تین سالوں کے دوران لاگو اور مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔وہیںسنٹرل سلک بورڈ کے 75 سال کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر ایک لوگو کی نقاب کشائی بھی کی گئی تاکہ اس شاندار سفر کے دوران اداروں کی بھرپور تاریخ اور کامیابیوں کا جشن منایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا