اس بار جموں وکشمیر میں انڈیا اتحاد کی سرکار بنے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

جموں وکشمیر کو بچانے کی خاطر نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد کیا: وینو گوپال
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد اسی لئے بنا تاکہ ان طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا جائے جو ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہم بے حد خوش ہیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے متحد طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے شام دیر گئے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اسمبلی چناو متحدہ طورپر لڑنے کا فیصلہ کیا اور جو سیٹ شیئرنگ کا معاملہ تھا اس کو بھی خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایا گیا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار جموں وکشمیر میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مصائب و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
ان کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان آپسی گفت وشنید کے بعد سیٹ شیئرنگ کے مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا گیاہے۔فاروق عبداللہ نے کہا :’مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والوں کے خلاف انڈیا اتحاد مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کرئے گا۔‘
کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری کے سی وینی گوپال راو نے پیر کے روز کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو بچانے کی خاطر ہی نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے متحدہ طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ، ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب ایک ریاست کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں تقسیم کیا گیا۔کانگریس جنرل سیکریٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر کو بچانے کی خاطر ہی نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے متحدہ طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پوری امیدہے کہ انڈیا اتحاد جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔بی جے پی کی جانب سے این سی منشور پر سوالات اٹھانے کے بارے میں جب کانگریس جنرل سیکرٹری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ بھاجپا کو یہ حق نہیں بنتا کیونکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے ماضی میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سات برسوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے، جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح سبھی ریاستوں سے زیادہ لہذا یہاں کے لوگوں نے بی جے پی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس جنرل سیکریٹری نے کہا:’جموں وکشمیر کے لوگوں کو بی جے پی کی پالیسیوں سے نجات دلانے کی خاطرانڈیا اتحاد نے مشترکہ طور پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے سیٹ شیئرنگ کا معاملہ آپسی گفت وشنید کے ذریعے سلجھایا ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن کانگریس ہمیشہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خیر خواہ رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا