لازوال ڈیسک
ادھمپور// محکمہ تعلیم ادھمپور نے 24 جون 2024 کو امر اجالا میں شائع ہونے والی ایک خبر کی تردید کی، جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پکھلائی میں اساتذہ کی کمی تھی۔وہیںچیف ایجوکیشن آفیسر، ادھمپور نے واضح کیا کہ امر اجالا کی رپورٹ گمراہ کن، مبالغہ آمیز اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ غلط معلومات کو درست کرنے کے لیے جی ایچ ایس ایس کے عملے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ، اسکول میں کل 263 طلباء اور 27 منظور شدہ تدریسی عہدے ہیں۔ ان عہدوں میں ایک پرنسپل، 11 لیکچرار، چھ ماسٹرز، اور نو جنرل لائن ٹیچرز (جی ایل ٹی) شامل ہیں۔
وہیں تمام اہم اسامیاں فی الحال بھری ہوئی ہیں اورپی ایس تیلی محلہ سے ایک بھی سکول میں تعینات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ااے ٹی ڈی کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جو کہ لیکچرز اور سی آر سی فراہم کرنے کا عمل فراہم کرے گا جہاں ضرورت ہو گی جلد ہی زون3 یا زون-4 میں فراہم کی جائے گیسی ای او نے اس بات پر زور دیا کہ جی ایچ ایس ایس پکھلائی میں طالب علماستاد کا تناسب 16.5:1 ہے جو یوٹییا قومی اوسط سے زیادہ ہے۔