اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مشن یووا پر ایک روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد

0
0

جموںصوبہ کے مختلف پولی ٹیکنک ،آئی ٹی آئی کے پرنسپلز اور سپرنٹنڈنٹس نے پروگرام میں حصہ لیا

لازوال ڈیسک
جموں// ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر نے او پی بھگت، ڈائریکٹر، اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر کی نگرانی میں، یووا (یووا ادھمی وکاس ابھیان) کے مشن پر ایک روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد خواتین کے لیے گورنمنٹ پولی ٹیکنک، جموں میں کیا۔ وہیںپروگرام کا مقصد تمام نوڈل،کوآرڈینیٹنگ افسران کو مقصد، اجزاء اور مشن یووا کی نگرانی کے بارے میں جموں و کشمیرکے یوٹی میں حساس بنانا ہے۔وہیںجموں ڈویژن کے مختلف پولی ٹیکنک ،آئی ٹی آئی کے تمام اعلیٰ افسران، پرنسپلز، سپرنٹنڈنٹس نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

https://dsd.jk.gov.in/
ڈائریکٹر نے مشن یووا کا ایک جائزہ پیش کیا اور اس کے مشن اور ویژن کے بیان کی وضاحت کی۔ انہوں نے ایک ایسا سازگار ماحول بنانے پر زور دیا جہاں نوجوان خطرات مول لینے، اختراعات کرنے اور کاروبار بنانے کے لیے پراعتماد محسوس کر سکیں۔تقریب کے کلیدی وسائل پرسن میں ایس آئی بی ڈی آئی سے نریندر ابرول، جے کے ای ڈی آئی سے ڈاکٹر ونود کمار اور نابارڈ سے کنو شرما تھے۔انہوں نے مشن یوا کے مختلف اجزاء ایکو سسٹم کی تخلیق، ادارہ جاتی کاروباری معاونت کا طریقہ کار، انٹرپرائز ڈولپمنٹ، کاروباری منصوبے بنانا، ڈی پی آر اور کاروباری افراد تک آسان رسائی کے لیے کریڈٹ انابلنگ کے بارے میں وضاحت کی۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا