(منڈن گڑھ ): مہاراشٹر ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مہاپرل کے انصرام چلنے والے تعلیمی ادارے مہاراشٹر اردو ہائی اسکول مہاپرل نے امسال پری اسکالر شیپ امتحان ( جماعت ہشتم )میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ کل 6 طلباء و طالبات شریکِ امتحان ہوئے جسمیں عائشہ الیاس ستار اور محمد حسن اقبال کاروینکر ان دو طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ جسمیں عائشہ الیاس ستار نے 48.2993فیصد نمبرات حاصل کر کے تعلقہ سطح پر ( SET CODE : ( A) GENERAL ) اس کیٹگری میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ عائشہ کی اس کامیابی پر اسکول ِ ھٰذا کے صدرِ مدرس کالسیکر سر نے عائشہ کو مبارکباد پیش کی اور اساتذاؤں کی ستائش فرمائی۔ اسکول کی اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عمرمقادم، نائب صدر عبدالمجید مقادم ، خازن نیاز غلام حسین مقادم اور دیگر اراکینِ سوسائٹی نے کامیاب طلبہ اور اساتذاؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات سے نوازہ۔