اسمرتی ایرانی آل انڈیا ریڈیو پر خواتین کی کامیابیوں پر ایک شو پیش کریں گی

0
0

نئی دہلی، // خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کاروباری، ہنر مندی کی ترقی، کھیل، صحت اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے کل سے آل انڈیا ریڈیو پر ایک شو کی میزبانی کریں گی ۔
‘نئی سوچ نئی کہانی – اسمرتی ایرانی کے ساتھ ریڈیو یاترا’ کے نام سے ایک گھنٹے کا یہ ہفتہ وار شو ملک کے سب سے بڑے براڈکاسٹر آل انڈیا ریڈیو پر ہر بدھ کو صبح 9 سے 10 بجے تک نشر کیا جائے گا۔ پہلا شو 15 نومبر کو آکاشوانی گولڈ 100.1 میگا ہرٹز پر نشر کیا جائے گا۔ اسے پورے ملک کے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں سے بھی نشر کیا جائے گا۔ یہ شو نیوز آن اے آئی آر ایپ، آکاشوانی ویب سائٹ، آکاشوانی یوٹیوب چینل اور اس کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہوگا۔
یہ شو حکومتی اقدامات ست خواتین کو بااختیار بنانے کی ناقابل یقین کہانیاں اور ہندوستان میں خواتین کی زندگیوں کی تشکیل میں ان کے کردار کا جشن منائے گا۔ پہلے شو میں اسٹارٹ اپ سے جڑی خواتین اور خود ساختہ کاروباری خواتین شامل ہوں گی جو اپنی کامیابی کی کہانیاں بتائیں گی کہ وہ اپنی کوششوں میں حکومتی اقدامات سے کس طرح فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اس شو میں مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے جو مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے طریقے بتائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا