اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر چوہدری عبدالغنی کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد

0
0

ہزاروں افراد نے کی شرکت، چوہدری عبدالغنی کو فیصلہ لینے کا دیا حق، کہا جہاں آپ وہاں ہم
لازوال ڈیسک
پونچھ//مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے اسمبلی حلقہ حویلی پونچھ سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جو دیکھتے دیکھتے ایک وسیع جلسے میں تبدیل ہوگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت اختیار کی اور عوام کے اس جمِ غفیر نے چوہدری عبدالغنی کے حق میں نعروں کی صدائیں بلند کرتے ہوئے چوہدری عبدالغنی کو اپنا رہبر قرار دیا۔اس دوران عوام و کارکنان نے اپنی رائے و مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسا لیڈر پونچھ کی سرزمین پر پہلے نہ تھا، نہ ہے، اور نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالغنی نے جو ترقیاتی کام ان تین سالوں میں بطور ڈی ڈی سی انجام دیئے و سابقہ کسی بھی لیڈر نے نہیں کیے۔منڈی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ آج تک ہم اس علاقے سے ایم ایل اے بناتے رہے لیکن کسی نے کوئی کام نہیں کیا اور چوہدری عبدالغنی کے جب ہم نے ترقیاتی کام دیکھے تو ہم متاثر ہوکر انکے کارواں میں شامل ہوگئے۔عوام کے جمِ غفیر میں سے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ وہ انکی شخصیت کے پیچھے ہیں اور انہیں فیصلہ لینے کا اختیار دیتے ہیں اور جو فیصلہ وہ لیں گے وہ اس پر لبیک کہتے ہوئے انکے کاروان کے سپاہی بن کر چل پڑیں گے اور انشاءاللہ بھاری اکثریت سے چوہدری عبدالغنی کو کامیاب کر اسمبلی میں پہنچائیں گے۔
لوگوں نے کانگریس و نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو ہوا ہوائی قراد دیتے ہوئے ماضی میں انکے اتحاد کی پول کھولتے ہوئے انہیں تاریخ کا سب سے بدترین اتحاد قراد دیتے ہوئے اس اتحاد کی قراری شکست کا دعوی کیا اور نیشنل کانفرنس و کانگریس کی قیادت کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں قراری شکست دینے کی بات کی۔چوہدری عبدالغنی نے عوام کی رائے و مشوروں کو سماعت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام ہی ان کی طاقت ہے اور جو فیصلہ عوام کرے گی وہ انہیں منظور ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے آج انہیں فیصلہ کرنے کا حق دیا ہے اور جو فیصلہ وہ کریں گے انشاءاللہ وہ عوام کے حق میں بہتر ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا