اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہو جائیں: رویندر رینا

0
0

کہابی جے پی بڑے پیمانے پر’ہر گھر ترنگا‘ مہم چلائے گی
لازوال ڈیسک
جموںصدر، جموں و کشمیر بی جے پی رویندر رینانے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں۔جے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی بیک ٹو بیک میٹنگ کی صدارت کی، جبکہ جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول، جنرل سکریٹریز سنیل شرما اور ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، ڈی ڈی سی چیئرپرسن بھارت بھوشن، اور سینئر لیڈر منیش شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں میٹنگوں سے خطاب کیا۔اس میٹنگ میں بی جے پی کے ریاستی عہدیداران، ضلع پربھاری، ضلع صدور، اسمبلی حلقہ انچارج اور دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔
وہیںرویندر رینا نے میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آر ایس پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے پارٹی کارکنوں کو 5 اگست کی یاد میں منعقد کی گئی ایک بڑی ریلی کے لیے مبارکباد پیش کی۔رینا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے جموں و کشمیر کو ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، تکنیکی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور جموں و کشمیر کے باشندوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے راستے کھولے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر سماج کے ممتاز طبقوں جیسے ڈبلیو پی آر، پی او جے کے بے گھر، گجر-بکروال، والمیکی، خواتین، نوجوانوں وغیرہ کو مودی حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے انصاف پر توجہ مرکوز کی اور کہا کہ عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔
رویندر رینا نے پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ اپنے حامیوں اور عام لوگوں کے ساتھ جھنڈا لہرانے کی تقریب میں شرکت کریں جو انتظامیہ کی طرف سے اپنی اپنی تقریبات کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ عام لوگوں کو اپنے آس پاس کے اس طرح کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ہونے والے پروگراموں میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ‘سیلفی ود دی ترنگا’ پوسٹ کرنے کی ترغیب دی۔
رویندر رینا نے میٹنگ کے دوران آنے والے انتخابات کے لیے مختلف اسمبلی حلقوں کے اسمبلی الیکشن انچارجوں کا اعلان کیا اور ان سے کہا کہ وہ بوتھ لیول کے کارکنوں کی ایکٹیویشن کو یقینی بنائیں اور پارٹی کے تمام پروگراموں کو زمینی سطح پر مقامی لوگوں کی شمولیت سے انجام دیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی بہت جلد تمام اسمبلی حلقوں میں اپنے اسمبلی انتخابات کے دفاتر کھولے گی۔
اس دوران اشوک کول نے اپنے خطاب میں پارٹی کے آنے والے پروگراموں کی وسیع تفصیلات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیے ‘قوم’ ہمیشہ پہلے ہوتی ہے اور پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی کال پر زمینی سطح پر ‘ہر گھر ترنگا’ ابھیان شروع کر رہی ہے۔کول نے کہا کہ پارٹی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ ہمارا فخر ”ترنگا“ ہر چھت پر لہرائے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے اپنے سینئر لیڈر منیش شرما کی سربراہی میں ایک ریاستی سطح کی کمیٹی بنائی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا