’ اسمبلی انتخابات میں ماضی کے سبھی ریکار ڈ ٹوٹ جائیں گے‘

0
0

جموں وکشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا : رویندر رینا
یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی زیر انتظام علاقے میں امن ، شانتی اور بھائی چارہ مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بھاجپا نے تمام تر تیاریاں شروع کی ہیں۔
رویندر رینا کے مطابق پارلیمانی چناو میں جموں وکشمیر میں ریکارڈ ووٹنگ درج ہوئی اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ماضی کے سبھی ریکار ڈ ٹوٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا :’گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر میں امن ، شانتی اور خوشحالی واپس لوٹ آئی جبکہ مرکزی وزیر انتظام علاقے میں تعمیر وترقی کا جال بھی بچھایا گیا۔‘ان کے مطابق اسمبلی انتخابات میں لوگ بی جے پی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ بھاجپا حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
رویندر رینا کا مزید کہنا تھاکہ جموں وکشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائیں اور آج کشمیرمیں پوری طرح سے امن واپس لوٹ آیا ہے اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا