21 سرکاری ملازمین معطل ، 5 ایڈہاک اور کیجول مزدوروں کو کیافارغ
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍چیف الیکٹورل آفس نے جموں اور کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد 21 سرکاری ملازمین ، ایڈہاک اور کیجول ورکروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے ۔ تفصیلی زمینی انکوائیری رپورٹس پر تیزی سے عمل کرتے ہوئے سیاسی مہم میں ملوث پائے جانے والے 21 ملازمین کو کر دیا گیا ہے جبکہ 5 ایڈہاک ملازمین بشمول کیجول لیبر اور دیگر جن کے خلاف سیاسی مہم میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے کو برطرف کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا 20 ملازمین کو ان دفاتر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں تعینات کیا گیا تھا اور دوسرے دفاتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ایسے رویے میں ملوث نہ ہوں جس سے ان کی انتخابی مہم یا کسی خاص پارٹی /امیدوار کی حمایت میں ملوث ہونے کا شبہ ہو ۔ سی ای او نے مزید بتایا کہ 15 ملازمین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن کے خلاف انتخابی مہم میں ملوث ہانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان کی تحقیقات جاری ہے اس کے علاوہ تقریباً 51 شکایات کو بند کیا گیا ہے کیونکہ تفصیلی انکوائیری سے ثابت ہوا کہ وہ سیاسی مہم میں ملوث نہیں تھیں ۔