کے لئے شادمانی کی نوید لے کر آیا :غلام احمد میر
یواین آئی
سری نگر؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام احمد میر نے جمعے کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا فیصلہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ گزشتہ دس برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔ان کے مطابق آج جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے کیونکہ گزشتہ دس برسوں سے وہ عوامی حکومت کے بغیر تھے۔غلام احمد میر نے کہاکہ اسمبلی کی تشکیل کے بعد ہم ریاست کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کانگریس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور یہ کہ اسی جماعت کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں جو ریاست کی بحالی کے لئے لڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی اسمبلی چناو کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ یہاں کے لوگ سیکولر جماعت کے امیدواروں کو ایوان تک پہنچائیں گے۔