اسما عرشی کی ماحولیات کے تحفظ کے لئے خدمات کا اعتراف

0
0

یو این آئی

کُلّو// یہاں کل ماحولیات پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد ایک رضاکار تنظیم فائٹ فار رائٹ نے کیا جس کے اہتمام میں پرانی دہلی میں خواتین اور بچیوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم ایک اور این جی او الانصار ویلفیئر ٹرسٹ بھی شریک تھی۔ یہ[؟]ماحولیات،لیاقت برداشت،تحفظ اور اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ[؟] کے موضوع پر ایک قومی سیمینار تھا جس میں خاص کرہماچل پردیش میں کلّو کے لاہول سمتی میں پن بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیالات ہوا۔ سیمینار کی صدارت سماجی کارکن رگذن سمپھل ہیراپا نے کی۔اس سیمینار میں الانصار ویلفیئر ٹرسٹ کی جنرل سکریٹری،سماجی کارکن اور صحافی محترمہ اسما عرشی کو ان کی مجموعی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر اپنی تقریر میں اسما عرشی نے کہا کہ ماحولیات کا مسئلہ محدود نہیں ہے ۔ بڑے شہروں میں بھی ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے کی شدید ضرورت ہے اور الانصار ویلفیئر ٹرسٹ اگرچہ اقتصادی اعتبار سے کمزور طبقات کی بچیوں کو کوچنگ اور کونسلنگ کے ذریعہ مختار بنانے میں کوشاں ہے مگر اسی کے ساتھ غریب گھرانوں کی عملی دستگیری کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ میں بھی سرگرم ہے ۔ محترمہ اسما عرشی کو اس موقع پر سپاس نامہ اور میمنٹو سے بھی نوازا گیا۔ کُلّو کے دیو سدن میں منعقدہ اس تقریب میں ماحولیات کی ابتری پر تشویش ظاہر کی گئی۔فائٹ فار رائٹ کے صدر دلویر سنگھ نے کہا کہ آج پوری دنیا ماحولیات میں ابتری کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ رگذن سمپھل ہیراپا نے کہاکہ لاہول سمتی میں ایک میگھا ہائیڈرو پروجیکٹ آ رہا ہے جس کے برے اثرات یہاں کی ماحولیات پر پڑنے والے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا