اسماعیل ہنیہ کا قتل، اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: ایران

0
0

تہران، 9 اگست (یو این آئی) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی بغیری نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے اسرائیل نے ایک مہنگی ’اسٹریٹیجک غلطی‘ کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کا فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ تہران میں صہیونیوں کا عمل ایک سٹریٹیجک غلطی ہے جس کی انہیں قیمت چکانی پڑے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے ایک دن بعد اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیل ٹینشن، جنگ اور تنازع کو دوسرے ممالک تک وسیع کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرئیل نے باضابطہ طور پر اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایران نے اس حملے کے جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایران کے جوابی حملے کے عزم کے ساتھ خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا