مقابلہ ڈاکٹرماجد احمد ٹالیکوٹی اور سلمان خورشید مابین ہونے کی توقع
لازوال ڈیسک
نئی دہلیانڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے 11اگست کو ہونے والے انتخابات اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ایک اندازے کے مطابق 1662 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ جب کہ بارش کے سبب ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا اور اب سات بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ پوسٹل بیلیٹ سے ووٹ پہلے ہی ہوچکا تھا جب کہ ای ووٹنگ کی تاریخ 9اور10اگست تھی۔تمام پینل کے شامیانے تھے جہاں رضاکار اور امیدوار اراکین ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے، بہت سے امیدوار فرداًفرداً اراکین سے ملاقات کرکے ووٹ دینے کی گزارش کررہے تھے۔ سخت امس کے باوجود لوگوں کی بھیڑ کافی تھی۔ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کا انتطام سخت تھا۔ ووٹ ڈالنے والوں نے کہا کہ اس طرح سخت سیکورٹی کا انتظام کسی بھی الیکشن میں بھی نہیں ہوتا۔سارے امیدوار اپنی کامیابی کے تئیں پرامید تھے۔
سراج قریشی کے پینل میں صدرکے عہدے کے امیدوار اور معروف و مشہور کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اپنی کامیابی کے تئیں امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم نے ہر طبقے کے اراکین سے رابطہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ تمام طبقوں کی میری ٹیم کو حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میں الزام تراشی کے بجائے شروع سے ہی تعلیم و ترقی، صحت اور سنٹر کے فیوچر پلان ایجنڈے پر الیکشن مہم چلائی ہے۔ امیدہے کہ اراکین میری مثبت سوچ کی قدر کریں گے۔
ڈاکٹر ماجداحمد ٹالیکوٹی کے صدارتی امیدوار کے ساتھ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کلیم الحفیظ ہیں۔ جب کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے امیدواروں میں سراج قریشی، حافظ مطلوب کریم، جمشید زیدی، ایم اے ابراہیمی، محمد ارشاد احمد، محمد یوسف، سرتاج علی شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں عارف حسین، محمد ہدایت اللہ،سلمان وارث اور ثمر قریشی(سراج قریشی کے بیٹے) شامل ہیں۔دوسرے پینل سلمان خورشید کی ہے جس میں سلمان خورشید صدر کے عہدے انتخاب لڑ رہے ہیں، نائب صدر کے لئے محمدفرقان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے ابوذر حسین خاں،آصف جاہ، فرخ ناز، ڈاکٹر نجیب اختر،صفیہ بیگم، شہزاد محمد خاں، سکندر حیات اور مجلس عاملہ کے امیداوروں میں محمد اعظم بیگ، جلیل احمد، شاہانہ بیگم اور شاہد علی خاں شامل ہیں۔
کانگریس کے وابستہ اسلامک سنٹر کے اراکین سلمان خورشید کی فتح کے تئیں کافی پرامید نظر آئے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ ڈاکٹر کے ماجد احمد کے خلاف ووٹ پولرائز کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ اس الیکشن کو انڈیا الائنس بنام این ڈی اے دیکھ رہے ہیں۔تیسرے پینل ابرار احمد کا ہے جس میں صدر کے ابرار احمد انتخابی میدان میں ہیں اور نائب صدر کے لئے احمد رضا ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے فصیح اللہ خاں، اقبال محمد خاں، محمد فرید، محمد شمیم،قمر احمد سابق آئی پی ایس اور ساجد علی ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں ایم اخلاق خاں، ڈاکٹر معراج حسین، ایس گلنار مرز ا اور ایم شہزاد انصاری شامل ہیں۔
چوتھا آصف حبیب کا ہے۔پانچواں پینل سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کا ہے۔ جس میں صد ر کے عہدے کے امیدوار افضل امان اللہ ہیں جب کہ نائب صدر بدرالدین خاں ہیں،بورڈ آف ٹرسٹیز میں اطہر ضیا، کمال فاروقی، سیف الاسلام، سکندر حیات خاں، سہیل رفعت ہیں۔ مجلس عاملہ امیدواروں میں مسرور علی قریشی ہیں۔سارے پینل والے اپنی جیت تئیں پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کافی محنت کی ہے اور اراکین کی محبت ہمیں ضرور ملے گی۔اس کے علاوہ آزاد امیداروں میں نائب صدرکے امیدوار مدثر حیات،محمد شہزاد بورڈٹرسٹیز کے لئے سپریم کورٹ کی معروف وکیل ستیہ صدیقی شامل ہیں۔دونو ں کو اپنا اپنا الیکشن جیتنے کی امید ہے۔