اسلامک سنٹر کو مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز بنانا اور خدمت خلق کرنا ہمارا واحد مقصد: داکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی

0
0

نئی دہلی، 21جولائی (یو این آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدر کے عہدہ کے امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئی آئی سی سی کی واراثت کو برقرار رکھنے، اس کے ذریعہ لوگوں کی خدمت کرنے اور اسے مزید مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز بنانے کے مقصد کے لئے کام کریں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار گزشتہ رات یہاں درگاہ فیض الہی کے احاطہ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں ایک ڈاکٹر ہوں اور ڈاکٹر کی زندگی کی شروعات کی خدمت خلق سے ہوتی ہے لہذا اس میں کوئی شک نہیں ہونی چاہئے کہ میرا مقصدکیا ہے، میں صرف اور صرف مسلمانوں کی خدمت اور سماج کوآگے بڑھانے کے لئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد اسلامک سنٹر کو آگے لے جانا اور اسے مسلمانوں کے لئے کس طرح مزید مفید اور کارآمد بنایا جائے اس کے لئے کوشش کرنی ہے۔

مسٹر ماجد ٹالیکوٹی نے بہت سے سوالات کے پس منظرمیں کہا کہ اگر کسی مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے اور میرے پینل کو بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے یہاں کے 20کروڑ مسلمانوں کو کوئی تکلیف پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسلامک سنٹر ہماری شان اور ہمارے بزرگوں کی وراثت ہے اسے سنھالنا اور مسلمانوں کے لئے مزید کارآمد بنانا ہمارا اور ہم سب کافرض ہے۔ اسی عزم کے ساتھ آپ لوگوں کے درمیان ہوں۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کے جذبے سے ہی دوردراز علاقے بوکارومیں 600بستر کا ہاسپٹل اور ریسرچ سنٹر بنایا ہے تاکہ اس کے ذریعہ عام و خاص لوگوں کی خدمت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی دعا شامل حال رہی تو اس طرح کے اسپتال دیگر علاقوں میں بنائے جائیں گے۔

اسلامک سنٹر کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی کے امیدوار سراج الدین قریشی نے ڈاکٹرماجد احمد ٹالیکوٹی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج کے لئے بہت کام کیا ہے، غریب لڑکیوں کی شادی میں بہت مدد کی ہے اور وہ اسلامک سنٹر کے توسط سے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سنٹر کے اراکین سے اس پینل کو کامیاب بنانے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ترقیاتی کام جوکچھ لوگوں کی رکاوٹ کی وجہ سے ادھورے رہ گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے اپنی میعاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ میں نے کیا کام کیا ہے۔

انہوں نے کچھ لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ سنٹر کو برباد کرنا چاہتے ہیں آپ کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے امیدوار وں کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ سب کی سماجی خدمات ہیں اور ان لوگوں کی کامیابی سے سنٹر کے کاز کو مہمیزملے گا۔

سماجی کارکن، دہلی پردیش کانگریس سوشل میڈیا کے چیرمین اور آئی آئی سی سی کے ایگزی کیوٹیو کمیٹی کے رکن کے امیدوار محمد ہدایت اللہ جنٹل نے کہاکہ سنٹر کے وقارکو دوبالا کرنا اور ملت کے لئے مزید مفید بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارا پینل اس سمت مستعدی سے کام کرے گا۔ ایگزی کیوٹیو کمیٹی کے رکن کے امیدوارثمر قریشی نے کہا کہ اسلامک سنٹر کی واراثت کو آگے لے جانا ان کا مقصد ہے۔ اس تقریب میں نائب صدرکے امیدوار کلیم الحفیظ، حافظ مطلوب کریم اور دیگر امیدوار تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا