اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشتواڑ فلیل سنگھ بھنڈرال نے انجول ، دھڑبدان اور کڑیا کے پنچایتوں کا دورہ کیا

0
0

زمینی سطح پر کاموں کا لیا جائزہ،کہا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری
نمائندہ لازوال
کشتواڑ؍؍ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشتواڑ فلیل سنگھ بھنڈرال نے انجول ، دھڑبدان، کڑیا میں ایم جی نریگا اور کیپکس کے کاموں کا معاینہ کیا۔ اے سی ڈی کشتواڑ کے پاس لوگوں نے شکایت درج کروائی تھی کہ کڑیا علاقہ میں ٹائلٹ کمپلیکس صحیح نہیں بنایا گیا ہے جس کے چلتے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشتواڑ فلیل سنگھ بھنڈرال ، ایگزکیٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو ، بی ڈی او ٹھاکرائی چاہت بھارتی و دیگر سٹاف نے موقعہ پر پہنچ کر تمام کاموں کا جایزہ لیا۔ اس دوران پنچایت لوئی دار کے کڑیا میں ایک ایس بی ایم ٹائلٹ کمپلیکس کو لیکر اے سی ڈی کشتواڑ نے آر ای ڈبلیو محکمہ کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام کاموں کی دوبارہ سے پیمائش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
وہیںپنچایت انجول میں پنچایت گھر کی تعمیر کا کام سست ردی سے چل رہا ہے اس پر بھی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو کام مکمل کرنے کو بتایا۔ اس دوران پنچایت دھڑبدان میں پنچایت کی عمارت کی خستہ حالات ہونے کی وجہ سے اس کو ڈسمنٹل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔وہیں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشتواڑ فلیل سنگھ بھنڈرال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم جی نریگا کے جتنے بھی کام کیے گیے ہیں یا پھر جو کرنے ہیں ان تمام کاموں کو زمینی سطح پر کرایا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا