اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی بازار کی چیکنگ

0
0

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کی گئی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شہر خاص میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جن میں فوڈ سیفٹی انسپکٹر ظفر اقبال و محمد رئیس ملک بھی موجود تھے نے بازار کی چیکنگ عمل میں لائی اور گراں فروشی کرنے والے و دیگر فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی۔ علاوہ ازیں اشیاء کی معیاد کی جانچ پڑتال کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور مشکوک اشیاء کے نمونے بھی لیے جنہیں جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان میں سے اگر کسی چیز کے نتائج معیار کی کسوٹی پر کھرے نہیں اترے تو انکے خلاف ضابطہ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ انکی یہ مہم رمضان کی آمد سے قبل سے چل رہی ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور اگر کوئی فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتا نظر آیا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اب دوکاندار بیدار ہوگئے ہیں اور مزید انکے محکمہ کی جانب سے بھی فوڈ سیفٹی قوانین کے تئیں وقتاً فوقتاً بیدار کیا جاتا ہے۔انہوں نے ہوٹل والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا