اسرو نے ینگ سائنٹسٹ پروگرام 2024 (یوویکا) کا اعلان کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اسکول کے طلبہ کے لیے ‘ینگ سائنٹسٹ پروگرام’ (یوویکا) کے نام سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کر رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوان طلبہ کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات سے خلائی سائنس، خلائی ٹیکنالوجی اور خلائی ایپلی کیشنز کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا۔
ہفتہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یوویکا-2024 کے لیے رجسٹریشن کا عمل 20 فروری سے 20 مارچ 2024 تک کیا جائے گا۔ یکم جنوری 2024 تک کلاس نو میں پڑھنے والے طلباء اسرو ینگ سائنٹسٹ پروگرام (یوویکا) کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسرو نے اس پروگرام کو ‘نوجوانوں کو جوڑہ’ کے نشان کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ یوویکا پروگرام سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مزید طلبائ کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) پر مبنی تحقیق میں کیریئر بنانے اور آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔یہ پروگرام ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 111، 153 اور 337 طلبائ کی شرکت کے ساتھ سال 2019، 2022 اور 2023 میں کامیابی کے ساتھ میں منعقد کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا