اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے

0
0

تل ابیب، 23 اگست (یو این آئی) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں توپ کے گولوں سے حملے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں ہونے والی شہری دفاع کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "نعقورا قصبے کے اطراف کی وادی حمول کے علاقے میں اسرائیلی توپوں کے گولوں سے شہری دفاع کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، تا ہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”
بتایا گیا کہ حملے کا نشانہ بننے والی شہری دفاعی ٹیمیں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے خطے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے 20 اگست 2024 کے درمیانی عرصے میں لبنانی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں میں 564 افراد ہلاک اور 1,848 افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا کہ مرنے والوں میں 93 فیصد لبنانی شہری تھے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لبنان میں ایک لاکھ دس ہزارافراد بے گھر ہوئے۔
8 اکتوبر سے سرحدی لائن پر اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا