اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 24 فلسطینی شہید

0
0

غزہ، ْْاسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے، رات گئے دیر البلاح میں بے گھر فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز کے مطابق دیر البلاح میں بمباری سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہسپتال میں محدود سہولیات کےباعث اموات کی تعداد میں اضافےکاامکان ہے، 24گھنٹے میں104فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، یون این آر ڈبلیو اے کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث وہ شمالی غزہ میں مزید امدادی سرگرمیاں فراہم نہیں کر سکتے۔
انہوں نے شہریوں پر اسرائیلی حملوں اور خوراک کی امداد تک رسائی پر پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھوک سے مر رہے ہیں۔
7 اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 514 ہوگئی جبکہ اب تک 69 ہزار 616 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا