اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

0
161

ویانا،// اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق برطانوی خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ آج شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر میزائل داغ دیے۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا