جمعہ کو اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے توباس میں کم از کم چھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "جنوبی تباس میں الفارا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے دوران چھ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔”
مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا، اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔