استاد العلماء حضرت مولانا مفتی محمد سلیمان نعیمی کے ساتھ مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کا اظہار تعزیت

0
0

ایم شفیع رضوی
جموں// مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے اور بورڈ کے جملہ اراکین نے استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان نعیمی برکاتہ استاد الجامعۃ النعیمیہ مراد اباد کے داماد حضرت الحاج حافظ وقاری مولانا محمد ادریس کے انتقال پر جن کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مفتی موصوف اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے درجات بلند عطا فرمائے لوحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے اظہار تعزیت کرنے والوں میں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں ,حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں , حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں , الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ سانبہ، مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں، محمد طیب رضا رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں و دیگر اراکین نے بھی مشترکہ طور پر استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان نعیمی کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا