اساتذہ کو غیر تعلیمی کام سے استثنیٰ رکھا جائے : شیو سینا

0
0

کہا اساتذہ دیگر خصوصی فرائض میں الجھ کر اپنے حقیقی فرض سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں
لازوال ڈیسک
جموں// شیوسینا یوٹ جموں و کشمیر یونٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو اساتذہ ہی رہنے دیا جائے اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔ پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے نائب صدر سنجیو کوہلی کے ساتھ آج یہاں اس سلسلہ میںچیف سکریٹری اٹل ڈلو کے ساتھ ملاقات کردرج بالا مطالبات پر ایک یادداشت پیش کی۔ وہیںپارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ خصوصی ڈیوٹی پر اساتذہ کی تعیناتی کو لے کر مسلسل احتجاج کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
تعلیم کا حق قانون اساتذہ کو کسی بھی قسم کا غیر تعلیمی کام کرنے سے بھی منع کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق آنگن واڑی ورکرز، پٹواری،لیکھ پال، ہیلتھ ورکرز، کنٹریکٹ ٹیچرز، میٹر ریڈرز، مڈ ڈے میل ورکرز وغیرہ کو بی ایل او کے طور پر تعینات کرنے کا انتظام ہے، اس میں کہیں بھی اساتذہ کا ذکر نہیں ہے۔
ساہنی نے کہا کہ اساتذہ ایک اہم ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔ جو دیگر خصوصی فرائض میں الجھ کر اپنے حقیقی فرض سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں۔ ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خواندگی کی شرح
یہ صرف 68 فیصد ہے جو کہ گہری تشویش کی بات ہین ۔ساہنی نے کہا کہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ایسی خصوصی ڈیوٹی دینے کا مشورہ دیا گیا ہے جس سے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کسی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا