کہا اس گھناؤنے فعل نے ہماری پارلیمنٹ کو جمہوریت کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ملک گیر احتجاج کے ایک حصے کے طور پر جموںو کشمیرکانگریس 22 دسمبر 2023 کو ریاستی اور ضلعی سطحوں پر ممبران پارلیمنٹ کی معطلی اور جمہوری اقدار کی خاطربڑے احتجاج کا اہتمام کرے گی۔اس سلسلے میں جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی کی صدارت میں پی سی سی، ڈی سی سی صدور اور فرنٹل ونگز کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ ہوئی اور اس میں ورکنگ پریزیڈنٹ رمن بھلا، سینئر نائب صدور شری مولا رام، بلوان سنگھ، رویندر شرما کے علاوہ نائب صدور ایس ترلوک سنگھ باجوہ، اندو پوار، یش پال کنڈل، ونود شرما، جنرل سیکریٹریز پون رینا، ششی شرما، نریندر گپتا، سریش کمار ڈوگرا، ایس گرمیت ایس ایس سنگھ، نریندر شرما، بلبیر سنگھ، سیکریٹریز بھوشن ڈوگرا، سنجیو پانڈا، راجویر سنگھو دیگران نے شرکت کی ۔وہیہںجے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ جمہوریت پر بے مثال حملہ کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 142 ممبران پارلیمنٹ کو حیران کن طور پر معطل کر دیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جمہوری اصولوں کا ننگا قتل قرار دینے والے اس گھناؤنے فعل نے ہماری پارلیمنٹ کو جمہوریت کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں بلائی گئی،انڈیا الائنس پارٹیوں کی میٹنگ نے مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ جواب دینے کا پختہ فیصلہ کیا ہے اور 142 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی اور ہماری جمہوری بنیاد پر شدید حملے کی شدید مخالفت کرنے کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں بڑے احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں اور دیگر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پی سی سی ہیڈکوارٹر جموں کے ساتھ ساتھ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔