ارنی یونیورسٹی کی کشمیری پروفیسر نے طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے کاویری کا’مہیلا شکتی وندن سمان‘ حاصل کیا

0
0

اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی مہر النساء ارنی یونیورسٹی کے ارنی اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے شعبہ ریڈیولوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی مہر النسا نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماچل پردیش کی ارنی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ان کی معمول کی تدریس اور کام ایک دن انہیں قومی اعزاز سے نوازے گا۔ ایک ممتاز سماجی رضاء تنظیم کاویری کی طرف سے دیا جانے والا ایوارڈ ملنے کی خوشی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب تقریب میں ان کے ساتھ ان کی طالبہ بھی موجود تھی جو اب ایک کاروباری بن چکی ہے۔ مہر النساء ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ریڈیولوجی، ارنی اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ارنی یونیورسٹی نے کاویری کا ‘مہیلا شکتی وندن سمان’ جیتا اور نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ نوجوان خواتین کے لیے ایک عظیم ترغیب کا ذریعہ بنیں۔انہوںنے ہماچل پردیش میں شدید سیلاب کے دوران طلباء اور عملے کی مدد کے لیے انتھک محنت کی جس نے کیمپس کو بری طرح متاثر کیا تھا۔
تاہم نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایک لمحہ فخر کا مشاہدہ کیا گیا جب محترمہ مہر النساء نے اپنی کاروباری طالبہ اریبہ فاطمہ کے ہمراہ، کھڑے ہو کر داد وصول کی۔ محترمہ اریبہ، جنہوں نے کبھی محترمہ مہر النساء کی رہنمائی میں ارنی اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ارنی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی، اس کے بعد سے اپنا ایک پارلر اور بوٹیک – ایمان پارلر اور ایمان کلیکشن قائم کیا ہے، جو کہ اس کے اندر فروغ پانے والی رہنمائی اور بااختیار ہونے کا ثبوت ہے۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، محترمہ مہر النساء نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف میرے لیے بلکہ میرے طلبہ کے لیے بھی ایک گہرا حوصلہ افزائی کا کام کرتا ہے۔ میں یہ اعزاز ارنی یونیورسٹی کو دیتی ہوں، جو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک بھرپور ماحول فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ارنی یونیورسٹی کے چانسلر وویک سنگھ کو ان کی دور اندیش قیادت کا سہرا دیا، جو اعلیٰ تعلیم کو کاروباری ترقی کے ساتھ مربوط کرتی ہے، اور اس طرح جدت اور عمدگی کی ثقافت کو پروان چڑھاتی ہے۔وہیںمحترمہ مہر النساء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے، ارنی یونیورسٹی کے چانسلر وویک سنگھ نے کہاکہ یہ ایوارڈ ارنی یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا