ارناس پولیس کی جانب سے درماڑی میں تھانہ دیوس کا اہتمام

0
0

شاہ نواز
ریاسی// ارناس پولیس کی جانب سے درماڑی میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نو منتخب ایس ڈی پی او ارناس عرفان خان نے کی۔ واضح رہے کہ کانفرنس ہال درماڑی میں ارناس پولیس کی جانب سے تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے سابق بنچو اور سرپنچوں کے علاوہ دیگر معزز لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے پولیس افیسر کو علاقہ کے متعد مسائل سے آگاہ کیا۔ تھانہ دیوس کے پروگرام میں متعلقہ علاقہ کے معزز لوگوں کے جانب سے بتائے گئے مسائل کی آگاہی کے بعد ایس ڈی پی او ارناس عرفان خان نے یقین دلایا کہ درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور دیگر مسائل کو علی حکام تک پہنچایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا