اردو زبان میں علم کی ترسیل اور خواتین کو بااختیار بنانا ہمارا ہدف : پروفیسر عین الحسن

0
0

 

اُردو یونیورسٹی میں طلبہ معاون مراکز کے کوآرڈینیٹرس کے اورینٹیشن کم ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد،// ہمارا ہدف اردو زبان میں علم کی ترسیل اور خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔ وہ کل نظامت فاصلاتی تعلیم کے طلبہ معاون مراکز (ایل ایس سی) کوآرڈینیٹر س کے لیے منعقد کیے گئے نیشنل اورینٹیشن کم ورکشاپ برائے ایل ایس سی کوآرڈینیٹرس سے خطاب کررہے تھے۔ دو روزہ پروگرام میں ملک بھر سے زائد از 100 مراکز کے کوآرڈینیٹرس حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے مانو کے تین سب سے بہتر کارکردگی کے حامل ریجنل و سب ریجنل سنٹرس (ریجنل سنٹر ممبئی، ریجنل سنٹر دربھنگہ اور سب ریجنل سنٹر جموں ) میں ایک ایک لاکھ روپئے نقد اور ٹرافیز تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ 12 ایل ایس سیز کو اردو یونیورسٹی کے آغاز سے جڑے ہونے کے باعث تہنیت دی گئی۔پروفیسر سید عین الحسن، ہمیں فاصلاتی طرز پر نئے کورسس کا بھی آغاز کرنا ہوگا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے طلبہ معاون خدمات کو مزید بہترین بنانے پر توجہ دلائی۔ پروفیسر محمد رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر ، ڈی ڈی ای نے شرکاءاور مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور دو روزہ اورینٹیشن کم ورکشاپ کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
پروفیسر رما کونڈاپلی، پروفیسر آف پریکٹس، مانو نے کہا کہ مستقبل میں یونیورسٹی کی اچھی رینکنگ کا انحصار بہت حد تک فاصلاتی طرز تعلیم پر ہوگا۔ پروفیسر وی وینکیا، مشیر ، ڈی ڈی ای نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم سے مختلف مسائل جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے حل کے لیے ہمیں ٹیکنالوجی کا تعاون حاصل کرنا ہوگا۔ڈاکٹر ثمینہ باسو نے پروگرام کی کارروائی چلائی جبکہ ڈاکٹر شیخ وسیم نے شکریہ ادا کیا۔
نیشنل اورینٹیشن کم ورکشاپ برائے ایل ایس سی کوآرڈینیٹرس پروگرام کے شرکاءکے لیے خاص طور پر شام میں یونیورسٹی کے اوپن ایئر تھیئٹر میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرامس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ افشاں و سلمان مرزا کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ نے گلوکاری کے مظاہرے پیش کیے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ڈرامہ کلب کے طلبہ نے ون ایکٹ پلے، اسکٹ اور مائم شو اسٹیج پر پیج کیا۔ یونیورسٹی میوزک کلب کے طلبہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر؛ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈی ایس ڈبلیو؛ پروفیسر محمد فریاد، ڈین و صدر شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت؛ معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

اردو یونیورسٹی میں آج کے پروگرام
حیدرآباد، 5 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر سید علیم اشرف جائسی صدر شعبہ ¿ عربی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور کوآرڈینیٹر سمینار ڈاکٹر طلحہ فرحان کی اطلاع کے بموجب شعبہ کی جانب سے دو روزہ قومی سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ”انیسویں اور بیسویں صدی کے عربی سفرناموں میں ہندوستان: فنی تصویر اور تہذیبی فہم“کے زیر عنوان سمینار کا 6اور7 مارچ کو منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس 6 مارچ صبح 10 بجے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم، مانو میں منعقد ہوگا۔ صدارت پروفیسر سید عین الحسن شیخ الجامعہ کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں مہمانان خصوصی کے طور پر پروفیسر سید کفیل احمد قاسمی سابق ڈین اسکول آف آرٹس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پروفیسر حسنین اختر، صدر شعبہ ¿ عربی دہلی یونیورسٹی اور پروفیسر عزیز بانو ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات وہندوستانی مطالعات، مانو شرکت کریں گے۔ جب کہ پروفیسر حبیب اللہ خان شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
شعبہ ¿ تعلیمات نسواں: پروفیسر آمنہ تحسین، صدر شعبہ کے بموجب ”خواتین ، قوانین اور بااختیاری“ کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 6 مارچ کو منعقدہ لیکچر منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر انیتا سبلے ، سمبائسس لاءاسکول، حیدرآباد؛ پروفیسر تبریز احمد، ڈین اسکول آف قانون مہمانِ صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبۂ سیاسیات مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
شعبہ ¿ مینجمنٹ و کامرس: پروفیسر محمد عبدالعظیم ، صدر شعبہ و ڈائرکٹر کانفرنس کے بموجب دو روزہ قومی کانفرنس کا 6 اور 7 مارچ کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ”پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مطلوب اختراعی کاروباری حکمت عملیاں“ ہے۔ کانفرنس کے کنوینر زید علوی کے، اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا