اردو ایک مشکل لیکن خوبصورت زبان ہے: مارگریٹ میکلوڈ

0
0

امریکہ نے لندن کے سفارت خانے میں اردو بولنے والے سفارت کار کی تقرری کردی
یواین آئی

لندن؍؍امریکہ نے لندن کے سفارت خانے میں روانی سے اردو بولنے والی خاتون سفارت کار کی تقرری کردی۔امریکہ نے ایک خاتون سفارت کار مارگریٹ میکلوڈ کو مقرر کیا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان میں سفارت کار کے طور پر کام کیا ہے اور وہ دونوں ممالک کی ثقافت سے بخوبی واقف ہیں، انہوں نے دونوں زبانوں پر عبور بھی اسی دور میں حاصل کیا۔لندن میں نمائندہ جیونیوز سے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلوڈ نے کہا کہ اردو ایک مشکل زبان ہے لیکن اس زبان میں خوبصورتی بھی ہے، بہت مشق کرنے کے بعد اور دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردو زبان کو سیکھنے میں مدد ملی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، 2010 سے 2011 تک بطور سفارت کار اسلام آباد میں کام کیا جب کہ لاہور اور کراچی جانے کا بھی موقع ملا اور یہ دونوں بھی خوبصورت شہر ہیں، میں اسلام آباد میں مقامی جگہوں پر جانے کی کوشش کرتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں خبروں کیلئے جیو نیوز کو دیکھتی ہوں، اور اردو سیکھنے کیلئے بھی جیو نیوز کو ہی فالو کرتی ہوں، پاکستانی ڈرامہ اور فلمیں دیکھتی ہوں اور مجھے پسند بھی ہیں کیونکہ کافی جذباتی ہوتے ہیں، گرم گرم کہانیاں ہوتی ہیں جسے میں بہت دلچسپی سے دیکھتی ہوں، جب میں خبریں سن کر اور دیکھ کر تھک جاتی ہوں تو پھر ڈرامہ دیکھتی ہوں۔مارگریٹ میکلوڈ نے کولمبیا یونیورسٹی سے پائیدار ترقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بین الاقوامی معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور روٹری اسکالر کے طور پر دہلی اسکول آف اکنامکس میں تعلیم حاصل کی۔اس کے علاوہ وہ کئی سالوں تک امریکی سینیٹ اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں کام کر چکی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا