ادھم پور پارلیمانی حلقہ کے لیے اسٹیج تیار

0
0

19 اپریل کو 16.23 لاکھ سے زیادہ ووٹر 12 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے
الیکشن کمیشن آف انڈیانے پورے حلقے میں 2637 پولنگ اسٹیشن قائم کیے
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍ ادھم پور پارلیمانی حلقہ کے لیے 19 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے جہاں 12 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 16.23 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے۔واضح رہے ادھم پور پارلیمانی حلقہ 18 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جو پانچ اضلاع بشمول کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، اودھم پور اور کٹھوعہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔16,707 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط یہ حلقہ متنوع ووٹر پر مشتمل ہے جس میں 16,23,195 اہل ووٹرز شامل ہیں۔ ان میں 845,283 مرد ووٹرز، 777,899 خواتین ووٹرز اور 13 تیسری صنف کے ووٹرز ہیں جو جمہوری عمل کی شمولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
کشتواڑ ضلع میں، اندروال، کشتواڑ اور پاڈر ناگسینی نام کے تین اسمبلی حلقوں کے ساتھ، کل 175,897 ووٹرز، جن میں 90256 مرد اور 85641 خواتین شامل ہیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔وہیںڈوڈہ ضلع، بھدرواہ، ڈوڈہ اور ڈوڈہ ویسٹ نام کے تین اسمبلی حلقوں کے ساتھ، 305,093 ووٹرز کا حصہ ہے جس میں 157375 مرد، 147711 خواتین اور 7 تیسری صنف کے ووٹر شامل ہیں۔اس ضمن میں رامبن اور بانہال نامی دو اسمبلی حلقوں پر مشتمل رامبن ضلع میں 219,124 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 113814 مرد اور 105310 خواتین ووٹر شامل ہیں۔وہیںادھم پور ضلع، چار اسمبلی حلقوں یعنی ادھم پور ویسٹ، ادھم پور ایسٹ، چنینی اور رام نگر پر مشتمل ہے جہاں 419,854 ووٹر ہیں جن میں 219890 مرد اور 199964 خواتین ووٹر شامل ہیں۔اس ضمن میںکٹھوعہ ضلع، جس میں بنی، بلاور، بسوہلی، جسروٹا، کٹھوعہ اور ہیرا نگر کے چھ اسمبلی حلقے ہیں، میں 503,227 رجسٹرڈ ووٹرز کی بھرپور شرکت ہوگی جس میں 263948 مرد، 239273 خواتین اور 6 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔
دریں اثناء بغیر کسی رکاوٹ کے ووٹنگ کی سہولت کے لیے، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پورے حلقے میں 2,637 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں، جن میں کشتواڑ میں 405، ڈوڈہ میں 529، رامبن میں 348، اودھم پور میں 654 اور کٹھوعہ ضلع میں 701 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔وہیںمنصفانہ اور شفاف انتخابات کے عزم کے مطابق،ای سی آئی نے انتخابی عمل کی درستگی اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے 3,658 بیلٹ یونٹس، 3,570 کنٹرول یونٹس، اور 3,636 VVPATs (ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹریل) تعینات کیے ہیں۔واضح رہے اس جمہوری عمل میں شفافیت کو مزید بڑھانے کے لیے 1,472 پولنگ اسٹیشن ویب کاسٹنگ کی سہولیات سے لیس ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا